بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کراچی میں کل شدید موسلادھار بارش متوقع،صورت حال خراب ہونے کاامکان، محکمہ موسمیات

08 ستمبر, 2025 18:18

محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں شدید اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق  کراچی میں مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شدت کے ساتھ موجود ہے، یہ گہرا دباؤ سمندری طوفان بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہوتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر کے مطابق بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اوراس کا مرکز تھرپارکر میں ہے، اتنی شدت کے سسٹم میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹا  کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلا دھار بارش کا سبب بنتا ہے، سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،کل یہ سسٹم شہر کے قریب سے گزرے گا،کل کراچی کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کل کراچی میں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، شہر میں انفرا اسٹرکچر خراب ہونے کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، شہری کچے انفرااسٹرکچر سے دور رہیں،تیزبارش کی صورت میں گھروں میں رہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پورے اسپیل کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔