منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اہم شخصیات کا موبائل ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا

08 ستمبر, 2025 12:15

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزرا کی موبائل سمز کے ڈیٹا لیک کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی، انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔

ڈیٹا لیکیج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔

شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایات جاری کیں اور تحقیقات کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔