بارش کے باعث کراچی کے نجی اسکول آج بند رہیں گے
شہرِ قائد میں بارش کے باعث آج نجی اسکول آج بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے جس کے باعث بعض نجی اسکولوں نے چھٹی کا اعلان کردیا۔
گلستان جوہر، گلشن معمار، اورنگی، بلدیہ، سرجانی، سائٹ ایریا، حسن اسکوائر، پی آئی بی کالونی، صدر، کالا پل اور جناح اسپتال کے اطراف میں ہلکی اور درمیانی بارش ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








