بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

08 ستمبر, 2025 10:47

خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے اہل قرار دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے مطابق یہ اقدام تعلیمی مواقع میں اضافہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ اب خیبر پختونخوا کے کالجز اور جامعات میں چار سمسٹرز یعنی دو سال پر مشتمل ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو بی ایس پروگرامز کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ یہ تبدیلی اُن بی ایس پروگرامز میں کی گئی ہے جہاں طلبہ کی تعداد کم ہو رہی تھی۔ اس فیصلے کے تحت طلبہ دو سال کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر سکیں گے، جس کے بعد وہ ملازمت کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں یا اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے کسی بھی کالج یا یونیورسٹی سے بی ایس ڈگری مکمل کر سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے، جو ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کو مزید تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ اس اقدام کو ماہرین تعلیم اور طلبہ کی طرف سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو بھی ریلیف ملے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔