محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
Meteorological Department Issues Warning for Karachi Residents
محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل کے تحت 18 سے 24 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور ہو کر ڈپریشن کی شکل اختیار کرے گا، تاہم اس کے اثرات 10 ستمبر تک سندھ کے جنوبی علاقوں پر برقرار رہیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت تھرپارکر کے قریب ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بدھ تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے دوران ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اربن فلڈنگ کا خطرہ کراچی کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور اور شہید بے نظیرآباد میں بھی موجود ہے۔ بلوچستان میں بھی بارشوں کے باعث حب ڈیم کے بھرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں، جن کے مطابق سب سے زیادہ 8 ملی میٹر بارش کورنگی میں ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








