بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی، صدر مملکت

08 ستمبر, 2025 11:25

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرأت اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، آپریشن سومناتھ دشمن کے لیے خوف اور پاک بحریہ کے لیے فخر کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی، پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر کردار ادا کررہی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی کردار ادا کررہی ہے، آپریشن  بنیان المرصوص کے دوران پاک بحریہ نے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔

 صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔