صدر زرداری نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا
President Zardari awards UAE Navy Commander with Nishan-e-Imtiaz (Military)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر حمید محمد عبد اللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازدیا
یہ اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں صدر نے کمانڈر سے ملاقات بھی کی۔
صدر نے کمانڈر الرمیثی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انھوں نے پاک بحریہ کی جانب سے مستقبل میں بھی متحدہ عرب امارات نیوی کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
کمانڈر حمید الرمیثی نے بتایا کہ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے فارغ التحصیل ہیں۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی موجود تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








