بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

وزیراعظم کا پاک بحریہ سے وابستہ جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین

08 ستمبر, 2025 10:40

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پر پاک بحریہ سے وابستہ جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کے عزم و حوصلے، پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سرفخر سے بلند کیا، آج کا دن پاک بحریہ کے لیے آبی سرحدوں آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے، 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کرکے مواصلاتی نظام تباہ کیا تھا، یہ آپریشن پاک بحریہ کی بہادری اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن نے ملکی آبی سالمیت، خودمختاری کی غیر متزلزل تحفظ کے عزم کی بھی بنیاد رکھی، حالیہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بڑی کامیابی سے اپنی  تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا، کامیاب دفاع واضح پیغام ہے کہ پاکستان آبی سرحدوں کی حفاظت، سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا جانتا ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ جنگی محاذ کے علاوہ آبی شعبہ کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہے، آبی معیشت، بندرگاہوں کی تعمیر و ترقی میں پاک بحریہ بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ سے واپستہ کمیونٹی کی فلاح وبہبود، معاشی پہلوؤں میں بھی پاک بحریہ کا اہم کردار ہے، فخر سے کہا جاسکتا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور ہمارے تابناک مستقبل کی معمار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔