بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلق اہم الرٹ جاری

08 ستمبر, 2025 20:12

اسلام آباد: پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آئندہ 12سے 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ چنیوٹ اورسرگودھا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملتان، لیہ، خانیوال، ہاڑی، بہاولپور،بہاولنگر، مظفرگڑھ میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، صادق آباد اور رحیم یار خان میں بارشوں کا امکان ہے۔

نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ کراچی، ٹنڈو آدم، حیدرآباد اور گردونواح میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔