بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، آج سے نئے عدالتی سال کا آغاز

08 ستمبر, 2025 09:00

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے نئے عدالتی سال کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

نئے عدالتی سال سے متعلق ساڑھے 9 بجے جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد ہوگا، کانفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا اور عدالتی عملہ شریک ہوگا۔

عدالتی سال کی تقریب سے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار اور اٹارنی جنرل بھی خطاب کریں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی عدالتی اصلاحات اور ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور عدلیہ کی کارکردگی اور مستقبل کی پالیسی سے متعلق آگاہ کریں گے۔

چیف جسٹس تقریب کے بعد سپریم کورٹ میں نئے سہولت سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

سپریم کورٹ میں دوپہر ایک بجے انتظامی فل کورٹ اجلاس بھی ہوگا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔