بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی سرویلنس رپورٹ جاری

08 ستمبر, 2025 00:02

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی سرویلنس رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے تحت انسپیکشنز کی گئیں۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی گئی جبکہ لاروا کی نشاندہی کیلئے مجموعی طور پر 365 انسپکشنز کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوران انسپکشنز 3 پازیٹو جبکہ 10 لاروا نیگٹو رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف یونین کونسلز میں 11 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ 7 کیسز رورل جبکہ 5 کیسز اربن ایریاز سے رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہر بھر میں کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی جانب سے متعدد مقامات سیل اور گرفتاریاں کی گئیں، ڈی سی اسلام آباد کی شہریوں سے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔