یو اے ای کی نیول فورسز کے کمانڈر کی ایئرچیف احمد بابر سندھو سے ملاقات
UAE Naval Forces Commander meets Air Chief Ahmed Babar Sandhu
اسلام آباد ایئر ہیڈکوارٹرز میں کمانڈر نیول فورسز متحدہ عرب امارات نے ایئر چیف مارشل احمد بابر سندھو سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورت حال، باہمی تربیتی منصوبوں، فوجی تعاون میں مزید وسعت پرغور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے پاک فضائیہ کوجدید، تیز رفتار اورٹیکنالوجی سے لیس قوت بنانے کے وژن پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر دونوں اعلیٰ شخصیات نے عسکری شعبے میں تعاون کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کااظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں سائبر، مصنوعی ذہانت اورالیکٹرانک وارفیئر میں اپ گریڈیشن پروگرامز پر زور دیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان کی پاکستان ایئرفورس کی خود انحصاری کی کوششوں کی ستائش قرار دیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق معزز مہمان کا پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادے کی خواہش کااظہار کیا ساتھ میں پاکستان ایئرفورس کے ساتھ مشترکا مشقوں کے انعقاد میں اظہاردلچسپی کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








