بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ڈاکٹر نبیحہ کا ہونے والا جیون ساتھی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

08 ستمبر, 2025 11:53

معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ نیوز اینکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی متنازع بیان یا سوشل میڈیا پر کوئی نئی رائے نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی سے جڑا ایک اہم اعلان ہے۔

حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر نبیحہ نے انکشاف کیا کہ وہ منگنی کر چکی ہیں اور جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کی کہ ان کی دوسری شادی ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بات پکی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کریں گی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر نبیحہ نے عورت کی زندگی میں مرد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عورت چاہے کتنی بھی بہادر ہو، وہ مکمل طور پر اکیلی زندگی نہیں گزار سکتی۔ ان کے مطابق ایک مرد کا ساتھ عورت کے لیے جذباتی اور عملی طور پر سہارا فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت اور مرد کے درمیان مسابقت کے بجائے باہمی احترام اور رتبے کو تسلیم کرنا ضروری ہے، تاکہ دونوں ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اختلافات ہوں تو انہیں محبت اور نرمی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب سب کی نظریں ان کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔