پاکستان میں انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے؟ وفاقی وزیر آئی ٹی نے وجہ بتادی
Why is the internet slow in Pakistan? Federal IT Minister explains the reason
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتادی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو ئی۔
انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا یہ مسئلہ سعودی عرب کی طرف ہے، انٹرنیشنل سب میرین کیبل جدہ میں کٹ ہوئی، ہم اُن سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ہمیں پتا چلا کہ کیبل کب تک ٹھیک ہوگی، ہم پاکستانی عوام کو اطلاع دیں گے۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ براڈ بینڈ اسپیکٹرم کی کمی کا ہے اس سلسلے میں ہم پی ٹی سی ایل حکام سے رابطے میں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ درست ہےکہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کاروبار پراثر پڑ رہا ہے تاہم بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیبل کی درستی کا وقت نہیں بتایا گیا، کیبل کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








