جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

09 ستمبر, 2025 12:36

وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں اہم رعایتیں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں سے جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عائد جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان بھی زیر غور ہے، جبکہ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس، مزید ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز بھی زیرِ بحث ہیں۔

 حکومت کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات میں کسی حد تک آسانی محسوس کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث زرعی زمینیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کے بجلی کے بل مکمل طور پر معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔