بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بینک صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

10 ستمبر, 2025 10:28

بینک صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

بینک صارفین کو لوٹنے کیلئے ایک نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے، جس کیلئے جعلی “ایچ بی ایل (HBL)” ایپ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اس جعلی ایپ کو “HBL موبائل بینکنگ ایپ کا اپ ڈیٹڈ 2025 ورژن” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور یہ فراڈ فیس بک پر اشتہار کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس کا اصل مقصد صارفین کی بینک کارڈ کی معلومات چرانا ہے۔

اگرچہ فیس بک پر دیا گیا یہ اشتہار اب ہٹا دیا گیا ہے، لیکن اس کا سائن اپ لنک اب بھی فعال ہے اور صارفین کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، جعلی ویب سائٹ کا یو آر ایل اصل HBL ویب سائٹ سے بالکل مختلف ہے، یاد رہے کہ ایچ بی ایل کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ہے: “https://www.hbl.com/“.

پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ فشنگ سائٹ HBL کی برانڈنگ کی نقالی کرتی ہے اور مزید اصلی دکھنے کے لیے HBL کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی تصاویر بھی دکھاتی ہے۔ سائٹ پر جا کر صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بینک کارڈ کی معلومات درج کریں، جن میں شامل ہیں:

  • کارڈ نمبر

  • سی وی وی (سیکیورٹی کوڈ)

  • ایکسپائری ڈیٹ

  • کارڈ ہولڈر کا نام

  • موبائل نمبر

معلومات درج کرنے کے بعد صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ “بینک 1 سے 2 گھنٹے میں آپ سے او ٹی پی ویریفیکیشن کے لیے رابطہ کرے گا”، جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے۔

بچنے کا طریقہ

  • کسی بھی ایپ کو سوشل میڈیا اشتہار یا نامعلوم ویب سائٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

  • صرف آفیشل ذرائع پر بھروسہ کریں:

    • HBL کی آفیشل ویب سائٹ: https://www.hbl.com/

    • گوگل پلے اسٹور پر HBL کی ویری فائیڈ ایپ: HBL Mobile App

  • مشکوک اشتہارات یا ویب سائٹس کی اطلاع HBL اور متعلقہ اداروں (جیسے PTA) کو دیں۔

  • ایسی ویب سائٹس پر کبھی بھی اپنی حساس کارڈ معلومات درج نہ کریں جو HBL کے اصل ڈومین سے میل نہ کھاتی ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔