بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سندھ حکومت کی شاہراہ بھٹو سیلابی پانی میں بہہ گئی،ویڈیو وائرل

10 ستمبر, 2025 16:40

کراچی  کے علاقےجام گوٹھ ملیر کے مقام پر  شاہراہ بھٹو  سیلابی پانی میں بہہ گئی۔

 کراچی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ  تیز  ہونے کی وجہ سے  شاہراہ بھٹو جام گوٹھ ملیر کے مقام پر سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے اور سڑک  پر بہت بڑا شگاف پڑگیا ہے۔

دوسری جانب سیلابی پانی ملیر ندی کے درمیان تعمیر ہونے والی شاہراہ بھٹو کو کاٹ کر   دوسری جانب نکل گیا ہے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملیر ندی کے اندر شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی وجہ سیلابی پانی کے گزرنے کی جگہ تنگ ہو گئی ہے۔

 بارش  سے تھڈو ڈیم بھرگیا ،  لٹھ ندی میں طغیانی،  ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں

واضح رہے کہ  کراچی میں کل صبح سے شروع ہونے والی بارش سے تھڈو ڈیم بھرنے اور لٹھ ندی میں طغیانی کے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئی ہیں اورپانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے ۔

لیاری ندی میں  طغیانی کے باعث ایف بی ایریا، شفیق کالونی، حسن نعمان کالونی، سہراب گوٹھ، لیاری بکرا پیڑی کے قریب ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، کشتیوں سے ریسکو آپریشن جاری ہے، گلشن اقبال کےقریب لیاری ندی میں پھنسے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد اسپل وے سے آنے والے پانی نے ندی کی سطح اور بہاؤ میں مزید اضافہ کردیا ہے  جس کے بعد تھڈو ڈیم کا سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، جمالی پل کے قریب ایم 9 بھی سیلابی پانی سےبھر گیا ہے ۔

کورنگی کازوے پر پانی کا تیز بہاؤ ہونے کی وجہ سے گودام چورنگی تا محمود آباد روڈ بند کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔