بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بے روزگار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

10 ستمبر, 2025 10:15

بے روزگار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کئی منصوبے جاری ہیں، ان ہی پروگرامز میں ایک ہنرمند پروگرام ہے، اس پروگرام کئی فوائد ہیں جبکہ رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی آسان ہے۔

ہنرمند پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو فنی صلاحیتوں سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، اس پروگرام کے ذریعہ امیدوار صرف مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت ہی حاصل نہیں کریں گے بلکہ انہیں اس دوران ماہانہ وظائف، گریجوین بونس، تربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور روزگار کے بیش بہا مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت مرد وخواتین کو صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق مختلف شعبہ جات کورسز جیسا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ، ہوٹل منیجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروس، فیشن اور ٹیکسٹائل۔

کورس کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے اور بینظیر ہنرمند پروگرام میں صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ شخص خود یا ان کے خاندان کا صرف ایک فرد اندراج کرا سکتا ہے۔

بینظیر ہنرمند پروگرام میں رجسٹریشن سے بی آئی ایس پی بینیفشریز کے لیے مالی امداد اور دیگر فوائد ختم نہیں ہوں گے۔ ایک خاندان سے ایک ہی شخص پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے ہنرمند پورٹل hunarmand.bisp.gov.pk پر وزٹ کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔