جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

کراچی میں طوفانی بارش، پاک فوج اور رینجرز کا ایمرجنسی ریسکیو آپریشن جاری

10 ستمبر, 2025 11:30

کراچی – شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد پانی کا چڑھاؤ بڑھ گیا جس کے باعث شہری مختلف مقامات پر پھنس گئے۔ صورتحال سنگین ہونے پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور ایمرجنسی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

پاک فوج کے جوان شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان رینجرز سندھ، دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور سول انتظامیہ بھی فوج کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

موٹر وے M9، صائمہ اور سعدی ٹاؤن میں پانی کے شدید دباؤ کے باعث شہری پھنس گئے تھے۔ پاک فوج، رینجرز اور سول انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے بھی فوجی دستے مختلف علاقوں میں عوام کی مدد کر رہے ہیں۔ متاثرہ افراد نے پاک فوج کے فوری ریسکیو اور ریلیف اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے اور حالات بہتر ہونے تک ریسکیو ٹیمیں عوام کے درمیان موجود رہیں گی اور امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔