میئر کراچی کا بارش کے باعث صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے مختلف مقامات کا دورہ

کراچی میں میئر کراچی نے بارش کے باعث صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی ایم 9 موٹروے پر شہباز گوٹھ بھی پہنچے، سپر ہائی وے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی، پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا لیول چند گھنٹے قبل خطرناک حد پر تھا، مسلسل کاوشوں سے پانی کا لیول اب نمایاں طور پر کم ہے، لیاری ندی کا دورہ کیا صورتحال وہاں بھی بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، موٹر وے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے۔
میئر کراچی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوجائے گی، اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 4 ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، متاثرہ افراد کو ریلیف سینٹرز میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا، پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.