بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلئے پاکستان کا پہلا ایئرلفٹ ڈرون متعارف

10 ستمبر, 2025 18:07

پنجاب حکومت نے قدرتی آفات خصوصاً سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاکستان کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزن اٹھا کر کسی بھی شخص کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی قدرتی آفات کے دوران ریسکیو آپریشن کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ہوم سیکریٹری نے ہدایت دی کہ ڈرون کو فوری طور پر ملتان بھیجا جائے جہاں

کئی افراد سیلابی پانی میں محصور ہیں۔

جنوبی پنجاب بھیجنے سے قبل سول ڈیفنس نے لاہور میں ڈرون کی کامیاب آزمائشی پروازیں مکمل کیں۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ ڈرون مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری استعمال کے لیے تیار ہے۔

ہوم سیکریٹری پنجاب نے اعلان کیا کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ڈرونز خریدے جائیں گے تاکہ قدرتی آفات یا ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن یقینی بنایا جا سکے۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔