بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، کورنگی کاز وے ٹریفک کے لیے بند

10 ستمبر, 2025 08:33

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے جس کے باعث کورنگی کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا جس سے شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بارش کا پانی جمع ہونے پر ناگن چورنگی سے نارتھ کراچی جانے والی سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ انتظامیہ مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کررہی ہے، نیوکراچی صبا سینما کے قریب پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

ملیر ندی میں بھی طغیانی ہے اور پانی اوور فلو ہوکر کورنگی کاز وے پر آگیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

اسی طرح ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ پر ندی اوور فلو ہونے سے پانی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔