بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بجلی کی قیمتوں میں کمی

10 ستمبر, 2025 09:30

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔