کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
Heavy rains likely in most districts of Punjab
موسمیات نے کراچی میں بارشوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 143.8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گُلشنِ معمار میں 109.8 ،کورنگی اور گلشن حدید میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 81ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد 76.0 ، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 74.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شاہراہ فیصل پر 64، کیماڑی 63، سعدی ٹاؤن 62.2، ناظم آباد میں 60.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی روڈ 58.8، اورنگی ٹاؤن 47، مسرور بیس پر45 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم بارش 38.6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








