بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل

11 ستمبر, 2025 17:18

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے 5 سے 6 سالہ بچی کو پانی میں اٹھا رکھا ہے، ریسکیو کی ٹیمیوں نے بچی اور دو افراد کو ریسکیو کیا۔

متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا جس پر ریسکیو اہلکار نے جواب دیا ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔

متاثرہ شخص نے کہا میری کزن درخت پر تھی وہ اب وہاں نہیں ہے جس پر ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔