بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کمانڈر عراقی فضائیہ کی ایئرچیف مارشل سے ایئرہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

11 ستمبر, 2025 18:05

کمانڈر عراقی فضائیہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلا آباد میں ایئرچیف مارشل سے اہم ملاقات کی ہے۔

 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں مشترکہ تربیت، صلاحیت کی تعمیر اور ہوابازی کی صنعت میں ترقی پر زور دیاگیا، ایئر چیف نے پاکستان اور عراق کے تاریخی ودیرینہ تعلقات کواجاگر کیا، سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی فضائیہ کی تربیت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرایئ۔

اس موقع پر دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقیں اورتربیتی اقدامات پر اتفاق کیا۔

عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی ترقی کو سراہتے ہوئے جدید تربیتی  نظام کی تشکیل میں پاک فضائیہ  کو تعاون کاکہا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ تربیتی امور میں عراقی فضائیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔ عراقی فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔