بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بڑا جھٹکا؛ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عدالت سے گرفتار

11 ستمبر, 2025 11:56

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما داؤد خان جتوئی کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمے میں نامزد رکن پنجاب اسمبلی داؤد خان جتوئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق ندیم نے کی، جبکہ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ داؤد خان جتوئی پر ایک ڈاکٹر کو قتل کرانے کا سنگین الزام ہے۔

داؤد خان جتوئی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-270 مظفرگڑھ-III سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ سابق وفاقی وزیر سردار عبد القیوم جتوئی کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر قسمت آزمائی کی تھی، تاہم کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں 2024 کے انتخابات میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔