مہندی بھی لگی اور دلہن بھی رخصت؛ سیلاب میں کشتی پر بارات!
"شادی نہیں رکنی چاہیے۔”، "کتنی خوش قوم ہے، ہر حال میں راستہ نکال لیتی ہے۔”، "یہ صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے۔”
ایسا ہی دلچسپ اور انوکھا واقعہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیکھنے کو ملا، جہاں شادی کی بارات کسی کار، گھوڑے یا ڈھول تاشے پر نہیں بلکہ ریسکیو 1122 کی کشتیوں پر نکلی۔ جی ہاں! بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران ایک دلہا اپنی دلہن لینے نکلا تو بارات کو آگے بڑھانے کے لیے ریسکیو کی کشتیوں کا سہارا لینا پڑا۔
دلہن روایتی سرخ جوڑے میں ملبوس تھی اور دولہا مسکراتا ہوا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کشتی پر سوار ہوا۔ باراتیوں کے قہقہے، ڈھول کی تھاپ اور کشتیوں پر بیٹھے خوشگوار لمحات نے سوشل میڈیا پر ایسا طوفان مچا دیا کہ یہ مناظر دیکھنے والے حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔
View this post on Instagram
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








