ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔
کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش تاحال جاری ہے, حادثہ اوباڑو جنوبی میں قائد ملت اسکول کے قریب پیش آیا، یہ کشتی متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کر رہی تھی۔
اسی طرح مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، ایک شخص نے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کی جس کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر بہاولنگر کے علاقے بستی کلر والی میں دریائے ستلج میں 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.