قائداعظمؒ نے ایک قوم کو شناخت، عزت اور آزادی سے جینے کا حق دلوایا، صدر مملکت
پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، صدرِ مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ نے ایک قوم کو شناخت، عزت اور آزادی سے جینے کا حق دلوایا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 77 ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے دن بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عظیم رہنما نے غیرمعمولی بصیرت، غیر متزلزل عزم اور اصولی قیادت سے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن قائم کیا، آزاد وطن میں ہم اپنی زندگیوں کو اپنے عقائد، امنگوں اور اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سماجی ومعاشی انصاف کےاصولوں کو فروغ دے سکتے ہیں، قائداعظمؒ نے ایک قوم کو شناخت، عزت اور آزادی سے جینے کا حق دلوایا، ایک اسلامی ریاست جو انصاف، رواداری اور جمہوریت کی بنیادوں پر قائم ہو۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قائداعظمؒ کا خواب ایک ترقی پسند، جامع اور مستقبل کی جانب گامزن ریاست کا تھا، ہر شہری کو چاہیے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا نسل سے ہو، برابر کے حقوق اور مواقع میسر آئیں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آج بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ سلوک نے حقیقت کو آشکار کردیا ہے، قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا پیش کردہ دو قومی نظریہ بالکل درست تھا، بھارت کی اقلیتیں تسلیم کررہی ہیں کہ ان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق اب محفوظ نہیں رہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








