بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک جام پر نوٹس، ٹریفک بحالی کی ہدایت

11 ستمبر, 2025 19:27

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قیوم آباد، کورنگی اور گودام چورنگی سے ملحقہ علاقوں میں فوری طور پر ٹریفک کی روانی کو معمول پر لانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گزشتہ دو روز سے کورنگی ندی اور کاز وے بارش کا پانی سڑک پر آنے کےبعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے  کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کوٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔