قائداعظم ؒ کی بے لوث قومی رہنمائی پر پورا ملک خراج عقیدت پیش کرتا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تیاری
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ کی بے لوث قومی رہنمائی پر پورا ملک خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی77 ویں برسی پر جاری پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ دنیا کی تاریخ کے عظیم رہنما ہیں، قائداعظمؒ نے سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج قائداعظمؒ کی مدبرانہ سیاسی رہنمائی کے تحت نظام ریاست چلانے کا تجدید عہد کیا جائے، قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزادانہ مملکت کی پر خلوص جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان تاریخ میں منفرد اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی نظریاتی ریاست ہے، قائداعظمؒ نے ریاست پاکستان کی بنیاد مسلمہ اصولوں پر رکھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظمؒ کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کا راز پنہاں ہے، آنے والےنسلوں تک قائداعظمؒ کی تعلیمات و رہنمائی پہنچانا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ،اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے پوری قوم کی اجتماعی کاوش کرنا ہوگی، پوری پاکستانی قوم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے درجات بلند کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








