بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم!! اہم خبر آگئی

11 ستمبر, 2025 16:17

کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے ہفتے کے روز اسکول کھولنے کا اعلان کردیا تاکہ موسم کے باعث چھٹیوں سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا کہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے باعث طویل تعطیلات کے بعد آج سے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ ضائع ہو نیوالے تعلیمی دنوں کی تلافی کیلئے ہفتے کے روز کو تدریسی عمل جاری رہے گا، تاکہ بار بار موسم کے باعث چھٹیوں سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ رواں برس بار بار بارشوں اور موسمی ہنگامی صورتحال کے دوران طلبہ کو ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے کراچی میں مسلسل بارشوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ ملیر اور لیاری ندیوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔