بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سرکاری ملازمین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

11 ستمبر, 2025 14:25

خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گریڈ 11 اور اس سے بالا تمام افسران اور ملازمین کی تعلیمی قابلیت اور اسناد کی فوری تصدیق کی جائے گی۔ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر تمام تصدیق شدہ تعلیمی کوائف محکمہ سیاحت کو ارسال کیے جائیں۔

یہ اقدام اتھارٹی میں شفافیت اور بہتر انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا کہ اسناد کی جانچ پڑتال سرکاری امور کا لازمی حصہ ہے، جس کا مقصد ملازمین کی اہلیت کے حوالے سے پیدا ہونے والے ابہامات کا خاتمہ اور نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔