آئندہ 2 سے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Increased water flow in Sutlej, 23 villages in Pakpattan submerged, more than 64,000 population affected
اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے انعام ملک حیدر نے کہا کہ آئندہ 2 سے 3روز مون سون جاری رہے گا۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ہیڈ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کابہاؤ تیز ہے، ستلج ، راوی اور چناب کے علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ پنجاب میں 24لاکھ افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیا، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف فلاحی اداروں کے مشکور ہیں، آئندہ پیشگی انتظامات کیلئے تمام ادارے کام کررہے ہیں، ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
انعام ملک حیدر نے مزید کہا کہ پانی کا بہاؤ کم کرنے کیلئے کچھ علاقوں میں بند توڑے گئے، پنجاب حکومت کو راشن پیکج سمیت 9ہزار ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام ملک حیدر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، پنجاب کیلئے 9ہزار ٹن سے زیادہ راشن فراہم کیا گیا، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








