کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ ملزم پر ایک ہفتےکے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے پاس سے ایک یو ایس بی بھی برآمد ہوئی جس میں متعدد ویڈیوز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کی شکار بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس کے درمیان ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ملزم نے علاقے میں رہائش کے لیے ایک کمرہ اور ایک دکان بھی کرائے پر لے رکھی تھی، ملزم بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر کبھی اپنی دکان اور کبھی اپنے کمرے میں لے جاتا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








