بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کورنگی کازوے کو چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

12 ستمبر, 2025 08:30

کراچی کے علاقے کورنگی ای بی ایم کاز وے روڈ کو چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ کھلنے سے ٹریفک کی روانی معمول پر آ گئی، چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق بارش کے باعث کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے بڑی گاڑیوں کے لئے کھولنا ممکن نہیں۔

کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی کام مکمل ہونے تک احتیاطاً بند رکھا جائے گا۔

کورنگی گودام چورنگی سے آنے والی گاڑیوں کو بھی متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اپ ڈیٹس پر عمل کریں تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔