موٹرسائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم فیصلہ ہوگیا
Motorcyclists and Drivers, Beware! Major Decision Announced
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "ٹریفک قوانین کی پاسداری، ہم سب کی ذمہ داری” کے تحت صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔
رواں ماہ کے دوران صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 27 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا، جبکہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ صرف لاہور میں ہی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 700 سے زائد چالان کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ان کے مطابق حادثے کی صورت میں ہیلمٹ پہننے سے سر کی شدید چوٹوں سے بچا جا سکتا ہے، جو اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








