بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

صدر مملکت آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

12 ستمبر, 2025 09:00

صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آج سے 21 ستمبر تک چین میں قیام کریں گے، صدر چین میں شنگھائی اور سنکیانگ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔