بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بجلی کے بلوں پر ریلیف، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

12 ستمبر, 2025 14:06

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے بجلی بلوں میں ایک ماہ کے استثنیٰ پر آئی ایم ایف سے رابطےکی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ خزانہ اب آئی ایم ایف کے ساتھ اس ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، بات چیت کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کوفوری ریلیف دیا جا سکے۔

ذرائع نے کہا کہ شہر ہوں یا دیہات، یہ ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔