بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل

12 ستمبر, 2025 20:58

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد بھارتی پراکسی گروپ ‘فتنۃ الہندوستان’ سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاکہ کسی بھی باقی دہشت گرد کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا، جن میں سے 14 مہمند کے علاقے گلونو میں اور 4 شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے مار گرائے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔