قطر کو جارحیت کا نشانہ بنانا غزہ امن مذاکرات روکنے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ
Targeting Qatar is an attempt to stop Gaza peace talks, says Foreign Office
ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات میں دوحہ پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔
آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ کا ہنگامی دورہ کیا، وزیراعظم نے اسرائیلی اشتعال انگزیری کے خلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا اور امیر قطر کو بتایا کہ پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کرتا ہے اور تنازع فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔
شفقت علی خان کہنا تھا وزیراعظم نے قطری قیادت کو پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں جارحیت کی شدید مذمت کی اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا گیا، انہوں نے غزہ میں امن کے لیے قطر کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا اور کہا اسرائیل کی جانب سے ثالث ملک قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مرات نورٹلیو نے 8 تا 9 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا، مرات نورٹلیو 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، قازق وزیر خارجہ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








