بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کہانی اس دھرتی کے بہادر سپوت ، میجر عدنان شہید کی جنہوں نے چھٹی پر جاتے ہوئے رضاکارانہ طور پر بنوں آپریشن میں شمولیت اختیار کی

12 ستمبر, 2025 11:15

2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈو میجر عدنان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

میجر عدنان زخمی حالت میں 9 ستمبر کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

میجر عدنان چھٹی پر اپنے گھر راولپنڈی جا رہے تھے اور بنوں میں رات قیام کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے رضاکارانہ طور پر آپریشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا حالانکہ ان کی یونٹ براہ راست اس آپریشن کے لیے تعینات نہیں تھی۔

آپریشن کے دوران بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے کے بعد دہشت گرد ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے، ایس ایس جی کمانڈوز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس دوران ایک زخمی سپاہی کو بچانے کے لیے میجر عدنان آگے بڑھے، زخمی حالت میں بھی وہ اپنے ساتھی کے لیے ڈھال بنے اور دہشت گرد کی فائرنگ کا سامنا کیا۔

چند لمحوں بعد میجر عدنان نے اپنی آخری توانائی کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، انہیں شدید زخمی حالت میں پہلے سی ایم ایچ پشاور اور بعد ازاں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

میجر عدنان راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور 135 لانگ کورس کے ذریعے فوج میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں نمایاں کارکردگی کے باعث انہیں برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

2017 میں پاس آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے 29 فرنٹیئر فورس رجمنٹ جوائن کی اور بعد ازاں رضاکارانہ طور پر اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کا حصہ بنے۔

فوجی حکام اور عوامی حلقوں نے میجر عدنان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی تاریخ کے سنہری باب میں شامل ہو گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔