بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سیلاب متاثرین کے لیے اچھی خبر، ماہ اگست کے بجلی کے بل معاف

13 ستمبر, 2025 22:08

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں صارفین سے اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق گفتگو کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ متاثرین کے بجلی بلوں سے متعلق تفصیلی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کے بعد پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن متاثرہ صارفین سے اگست کا بل وصول کیا جاچکا وہ آیندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، مشکل وقت میں عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریسکیو و بحالی کے لیے وفاقی و صوبائی ادارے کوشش کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کی گھر واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کردیے گئے ہیں، بجلی بلوں کی مد میں جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی، پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔