ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی
Alarm Bells Ring for Those Without a Driving License
پاکستان میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے روایتی طریقہ کار میں پہلی مرتبہ انقلابی تبدیلی متعارف کرا دی گئی ہے، جہاں لاہور میں ملک کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے۔
اس گاڑی میں جدید سینسرز، فیشل ریکگنائزیشن کیمرہ، بائیومیٹرک مشین اور چار بیرونی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جو امیدوار کی شناخت، حاضری اور ڈرائیونگ کے دوران کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔ گاڑی کے اندر لگا فیشل ریکگنائزیشن کیمرہ امیدوار کی شناخت اور حاضری کو یقینی بنائے گا، جبکہ ڈیش بورڈ پر موجود بائیومیٹرک مشین کے ذریعے امیدوار فنگر پرنٹ سے اپنی شناخت درج کرے گا۔
گاڑی میں موجود آٹومیٹڈ سسٹم جیسے ہی امیدوار گاڑی میں بیٹھے گا، اسکرین پر ڈرائیونگ ٹیسٹ سے متعلق ہدایات فراہم کرے گا، تاکہ مرحلہ وار رہنمائی دی جا سکے۔ اس خودکار نظام کا مقصد ٹیسٹ کے عمل کو شفاف، معیاری اور عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔
AI بیسڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ڈرائیونگ ٹیسٹ میں جانبداری اور انسانی غلطی کا خاتمہ ممکن ہو گا بلکہ امیدواروں کی صلاحیتوں کا منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جا سکے گا۔ یہ اقدام ٹریفک نظام میں بہتری اور شفافیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








