خیبر پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کیں جن میں35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کیں جن میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کے دوران 22 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 13خوارج مارے گئے، بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 12جوان بھی شہید ہوئے، شہداء نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر جان نچھاور کی۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی، افغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تشویش ناک ہے، پاکستان کو عبوری افغان حکومت سے ذمہ داریاں نبھانے کی توقع ہے، پاک فوج بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








