کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی انٹری؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر میں آج پھر بادل برسنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں، جو جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فضا میں نمی کے زیادہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر بادل بننے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔ مون سون کا اگلا اسپیل آئندہ پانچ روز میں شہر میں بارش برسا سکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد کئی شہروں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس مشکل صورتحال میں عالمی برادری نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








