بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

خیبرپختو نخوا میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج سرگرم عمل، وزیراعلیٰ کسی کا جنازہ پڑھنے تک نہ آئے

13 ستمبر, 2025 19:26

بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاکستان کے بارہ بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور صوبے کا بے حس وزیر اعلیٰ ان کا جنازہ تک پڑھنے نہیں آیا۔

پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے فوراً بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے لیے اہم ترین فیصلے کیے۔

افسوس صد افسوس اس موقع پر بھی اس بد قسمت صوبے جس میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سپوت روزانہ کی بنیادوں پر قربانیاں دے رہے ہیں اس صوبے کا وزیر اعلیٰ نہ ان شہیدوں کا جنازہ تک پڑھنے تک نہیں آیا نہ ہی تحریک انصاف کا کوئی رہ نما شہیدوں کی نماز جنازہ اور زخمیوں کی قیادت کرنے آیا۔

اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ بے حسی اور ہٹ دھرمی اصل میں دہشت گردوں کی سہولت کاری ہے۔

یہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے کیونکہ تحریک انصاف افغانیوں اور طالبان کی سب سے بڑی ہمدرد ہے اب اس بے حسی اور غیر ذمے دارانہ رویے کو سختی سے نپیٹنا ہو گا کیونکہ کسی بھی شخص یا اس طرح کی سوچ کو پاکستان کی سیکیورٹی سے بر تر ہر گز نہیں رکھا جا سکتا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔