بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کل سے شروع ہوگی، میئر کراچی
بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کل سے شروع ہوگی، میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 19 اگست اور حالیہ بارشوں کے بعد جن سڑکوں کی صورتحال خراب ہوگی وہاں مرمتی کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جہاں تکلیف ہورہی ان کو دور کیا جائے گا، بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جہاں سڑکوں کی تعمیر اور پیور لگانے کا کام بھی کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع ہوگا جبکہ مختلف یوسی پر ترقیاتی منصوبے پر بھی اتوار پیر سے کام شروع کردیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے منصوبوں پر کام بارشوں کی وجہ سے رُکا ہوا تھا تاہم اب بارشیں ختم ہوگئی ہیں اس کو بھی اتوار اور پیر سے شروع کردیا جائے گا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی مختلف یونین کونسلز کی اندرونی گلیوں کی ڈیولپمنٹ اسکیم پر بھی کام شروع کیا جائے گا، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








