ایشیاکپ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف بے خوف ہو کر کھیلیں گے، صائم ایوب

Saim Ayub: We will play fearlessly against every team, including India, in the Asia Cup
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی نظریں صرف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی پر مرکوز ہیں۔
دبئی میں پاک بھارت میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنا نہیں۔
صائم ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورت حال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو اعتماد دیتے ہیں اورہم ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی یاد کچھ خاص نہیں، ٹیم منیجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق لیں اورفوکس حال پررکھیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو جتوانا سب سے بڑا چیلنج ہے، دباؤ میں رہ کرفتح حاصل کرنا ضروری ہے اوربڑے میچ جیتنے کے لیے ٹیم ورک بنیادی ہتھیار ہے اگرایک پلیئر میچ جتادے تو سب پچھلی ناکامیاں بھول جاتے ہیں۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.